بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کا ملک میں اپریل 2026 میں انتخابات کا اعلان
بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں آئندہ سال ملک میں انتخابات کا اعلان کردیا۔
قوم سے خطاب میں محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کا الیکشن کمیشن آنے والے دنوں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔
محمد یونس نے کہا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور آئندہ عید الفطر تک ملک میں انصاف اور اصلاحات کے حوالے سے قابل قبول حد تک کام مکمل ہوچکا ہوگا۔
بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس اس سے قبل متعدد مرتبہ یہ کہتے رہے ہیں کہ بنگلادیش میں انتخابات دسمبر 2025 سے جون 2026 کے درمیان کروائے جاسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں