ائیر انڈیا کا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اٰخراجات بڑھنے کا اعتراف
بھارتی ائیر لائن ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیمبل ولسن کا کہنا ہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ناصرف براہ راست پروازوں کا دورانیہ بڑھ گیا ہے بلکہ اس سے ائیر لائن کے منافع پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔
سی ای او ائیر انڈیا نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش کا اثر تو بہت گہرا ہے لیکن ہم اپنے آپریشن کو بلا تعطل چلانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی ممالک کی پروازوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ بڑھ گیا ہے۔
بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بناکر پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر مساجد اور گھروں پر میزائل مارے جس سے 5 پاکستانی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔پاکستان نے بھارت کو حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ناصرف بھارت کے رافیل طیاروں سمیت 6 جنگی طیارے گرائے بلکہ بھارت کا اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 بھی تباہ کیا اور کئی ائیر فیلڈز کو بھی نشانہ بنایا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں