تجارتی ٹیرف پر پاکستان اور امریکا کے باضابطہ مذاکرات شروع

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف (محصولات) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف (محصولات) پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے،  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے ایمبیسیڈر جیمیسن گریئر کے درمیان ٹیلی فون/ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت ہوئی ہے۔

فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا اور آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق فریقین نے مذاکرات کو جلد از جلد کامیابی سے مکمل کیے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکی صدر کے اس اعلان کے بعد تجارتی دنیا میں ہلچل مچ گئی تھی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس نے امکان ظاہر کیا تھا کہ ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

بہت سے ممالک کے ٹیرف کے معاملے پر امریکا سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کا نفاذ 90 روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے