میٹا اے آئی کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی
میٹا کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اسسٹنٹ کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے بتایا کہ کمپنی کی ایپس میں میٹا اے آئی کو ہر ماہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب سے زائد ہوگئی ہے۔
میٹا کے شیئر ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے بتایا کہ رواں برس ہماری توجہ میٹا اے آئی کو انٹرٹینمنٹ، آڈیو چیٹ اور دیگر حوالوں سے سب پر بہتر اے آئی اسسٹنٹ بنانا ہے۔میٹا اے آئی کی جانب سے ایک ارب صارفین کا سنگ میل اس وقت طے ہوا جب کمپنی کی جانب سے اپریل میں اس اے آئی ٹول کی اپنی ایپ جاری کی گئی تھی۔
مارک زکربرگ نے بتایا کہ میٹا اے آئی وقت کے ساتھ بہتر ہوتا جائے گا اور اس میں پیڈ (paid) سبسکرپشن سروس کی پیشکش بھی کی جاسکتی ہے۔یہ واضح نہیں کہ لوگوں کی جانب سے میٹا اے آئی کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے یا بس وہ فیس بک، انسٹا گرام یا واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے اسے وقت گزارنے کے لیے استعمال کر لیتے ہیں۔البتہ میٹا کی چیف فنانشنل آفیسر سوزن لی کے مطابق واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو استعمال کرنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں