تولی پیر:گاڑی الٹنے سے3 پولیس انسپکٹرز،2کانسیٹبل شہید

باغ:تولی پیر کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں پولیس کی گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے پانچ اہلکار شہید ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ پولیس افسران اور اہلکار حویلی سے پونچھ راولا کوٹ کی جانب روانہ تھے۔

شہید ہونے والوں میں انسپکٹر علی بخاری، انسپکٹر نوید، انسپکٹر چوہدری یاسر، کانسٹیبل ذاکر اور کانسٹیبل فہیم شامل ہیں۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تمام اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت اور ایس پی باغ راجہ اکمل موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ رات کے اندھیرے اور دشوار گزار پہاڑی علاقے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات پیش آئیں۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس پی باغ نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے