عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کانیا حکم

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (بانی پی ٹی آئی) کا پولی گراف اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے دونوں ٹیسٹ لے کر 9 مئی کو رپورٹ پیش کی جائے۔بانی تحریک انصاف  9 مئی کو جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ سمیت12 مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی نے 3 بار لاہور پولیس کو پولی گراف ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے