ٹریفک پولیس میرے حوالے کریں، کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے، اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔
کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا۔ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنوں: فتح خیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا 2 روز میں دوسرا حملہ، 2 اہلکار شہید
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 70 سے زائد لوگ ٹینکرز نے مار دیے، اس پر کتنے ایس اوز کو سزا دی گئی؟ سزا اور جزا کا عمل نظر نہیں آتا۔ حکمت عملی ایسی ہونی چاہیے جس کا اثر نظر آئے۔ اگروقت کےبغیرہیوی ٹریفک کوکنٹرول نہ کرنے والے ایس اوزکوسزاہوتی تویہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان سے آئے ہوئے ٹینکرزغیرقانونی طورپرچل رہے ہیں۔اتنے حادثات ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک اور آئی جی سڑک پرنظرنہیں آئے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں