بھتہ خوری اور بے امنی، کوئٹہ سے پنجاب اور پختونخوا کیلئے مسافرکوچ سروس معطل
کوئٹہ سے دیگر صوبوں میں جانے کیلئے مسافر کوچ سروس معطل کر دی گئی۔
کوچ مالکان نے کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مسافرکوچ سروس معطل کرتے ہوئے اپنی کوچز ائیرپورٹ پرکھڑی کردیں۔
کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہوں پربھتہ خوری اور بےامنی کے باعث سروس معطل کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھر پور انداز میں منایا جا رہا ہے
مالکان کا کہنا ہے کہ شیرانی میں کوچ کو جلایا گیا جس کا حکومت معاوضہ ادا کرے اور ہمارے مطالبات تسلیم کرے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں