شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی
شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، یکم شعبان المعظم کل جمعہ کو ہوگی۔
چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کے مطابق ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف اور کچھ جگہوں پر مطلع آبر آلود رہا تاہم کوئٹہ، تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر مذہبی توہین آمیز مواد پھیلانے پر 2 ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی
کمیٹی کے مطابق کل بروز جمعہ کو یکم شعبان المعظم جبکہ 13 فروری کو شب برأت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں