حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ، ڈونلڈ ٹرمپ

حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ۔ حماس کے عہدیدار نے عرب میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کردی۔ حماس کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے امریکی اور اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وائٹ ہاؤس میں موجود نہ ہونے کے باوجود بہت کچھ حاصل کیا ہے۔

جنگ بندی کا تاریخی معاہدہ ہماری نومبر کی فتح کا ثمر ہے ، جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ میری انتظامیہ امن قائم کرنے اور امریکیوں اور ان کے اتحادیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات کرے گی۔ خوشی ہے کہ امریکی اور اسرائیلی یرغمالی اپنے پیاروں سے دوبارہ مل سکیں گے۔ ٹرمپ نے معاہدے کو تاریخی ابراہیم معاہدے کی توسیع کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے درمیان 25 قیدیوں کا تبادلہ

امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کے مطابق چند گھنٹے میں جنگ بندی معاہدے کا باضابطہ اعلان ہوجائے گا۔ یورپی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس دونوں جنگ کے خاتمے پر متفق ہوگئے ہیں۔ اسرائیل یرغمالیوں کے بعد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ سات اکتوبر دو ہزار تیئس میں غزہ پر شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں میں چھیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے