طیارہ حادثہ، جنوبی کورین کمپنی کے مالک نے سرجھکا کر معافی مانگ لی

حادثے کا شکار ہونے والے جنوبی کورین فضائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے سانحے پر قوم سے معافی مانگی ہے۔

جنوبی کوریا کی نجی ایئرلائن جیجو کے مالک (چیف ایگزیکٹیو آفیسر) ’کم ای بے‘ نے اتوار کے روز اپنی ٹیم کے ہمراہ سر جھکا کر معافی مانگی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جبکہ اُن سے معافی کا طلبگار بھی ہوں۔

واضح رہے کہ موان ایئرپورٹ کے رن وے پر گیئر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے طیارہ پھسل کر کنکریٹ کے باڑ سے ٹکرا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 179 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، ہلاکتوں کی تعداد 96ہوگئی

رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار بدقسمت مسافر طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا، جس میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے