روسی صدر پوٹن کی آذربائیجان سے طیارہ حادثے پر معذرت

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے طیارہ گرانے پر معافی مانگ لی ۔ مغربی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کی ایئرلائن کے مسافر طیارے کو روسی میزائل نے نشانہ بنایا جس کے طیارے کو روسی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی ۔

جہاز کو حادثے کا واقعہ بدھ کو پیش آیا، آذربائیجان کا طیارہ قازقستان کے شہر آکتاؤ کے قریب لینڈنگ کی کوشش کرتے ہوئے گر گیا تھا ۔ حادثے میں کم از کم 38 افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:2024میں کتنے تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے؟ رپورٹ جاری

کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے روسی فضائی حدود میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر معذرت کی اور ایک بار پھر جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی صدر نے کہا کہ آذربائیجان کا مسافر طیارہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق سفر کر رہا تھا اور اس نے کئی بار گروزنی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کی ۔ اس وقت گروزنی ، موزدوک اور ولادیکاوکاز پر یوکرینی ڈرونز کے حملے جاری تھے اور روسی فضائی دفاعی نظام ان حملوں کو روک رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے