گیم آف تھرونز کے آئرش اداکار کا فلسطین کے لیے انصاف کا مطالبہ

گیم آف تھرونز میں اپنے کردار کی وجہ سے معروف آئرلینڈ کے اداکار لیام کننگھم غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر بول پڑے ۔ ترک خبر ایجنسی انادولو کو ایک انٹرویو میں کننگھم نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا عہد کیا ہے ۔
کننگھم نے اپنی عالمی شہرت کو ایک ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں آسان زندگی گزار سکتا ہوں، لیکن میرا ضمیر مجھے اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں طاقتوروں کا کمزوروں کا استحصال ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے انصاف کیلیے نہ بولنے والے لوگوں پر برہمی کا اظہار کیا ۔ آئرلینڈ کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے، کننگھم نے کہا کہ برطانوی قبضے کے دوران آئرلینڈ کے طویل جدوجہد نے ان کے دل میں غزہ کے لیے گہری ہمدردی پیدا کی ۔

یہ بھی پڑھیں:250ملین ویوز ،1ملین شیئرز ، ہالی ووڈ فلم ’سپرمین‘ کے ٹریلر نے تہلکہ مچا دیا
انہوں نے گریٹ ہنگر اور بنگال کے قحط جیسے تاریخی مظالم کا ذکر کیا اور کہا کہ قبضے کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کیے جاتے ہیں۔فلسطین کی حمایت پر اان کے خلاف آنے ممکنہ ردعمل کے سوال پر اداکار نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مجھے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے زیادہ انصاف کی پرواہ ہے۔ لیام کننگھم نے کہا کہ وہ میرے ساتھ کیا کر سکتے ہیں؟ کیا وہ مجھے ایک اور موقع دینے سے انکار کریں گے کہ میں اپنا کام کروں ۔ کیا وہ مجھے سڑک پر بولنے کی وجہ سے گولی مار دیں گے؟
ان کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے۔ جو طاقت ان کے پاس ہے، وہ ہم انہیں دیتے ہیں۔انہوں نے میڈیا کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ کام اداکاروں یا کامیڈینز کا نہیں ہے، یہ میڈیا کا کام ہے، لیکن وہ اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہے۔کنن
گھم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خاموش نہ رہیں اور ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جاری قتل و غارتگری رکنی چاہیے ۔ اگر ہم اب نہیں بولیں گے تو حالات مزید بگڑ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے