یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے الحمراء آرٹس کونسل میں تین روزہ جشن اقبال کا انعقاد

یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے الحمراء آرٹس کونسل میں 20، 21 اور 22 دسمبر کو تین روزہ جشن اقبال منعقد کیا جا رہا ہے۔جشن اقبال میں پیام اقبال، دور حاضر اور شکوہ، جواب شکوہ، سیرت رسولؐ اور آج کا مسلمان ، پیر رومی مرید بندی، پیاد اقبال، لینن خدا کے حضور میںجیسے سیگمنٹز شامل ہیں۔
مزید برآں اس جشن میں نوجوانوں کے لئے مختلف مقابلہ جات بھی منعقد کرائے جا رہے ہیں جس میں حمد و نعت، قرأت، بیت بازی اردو اور انگلش سپیچ، لائیو کیلیگرافی، پینٹنگ، فوٹوگرافی ، ویلاگنگ، بلاگ رائیٹنگ اور اقبال آئیڈل سر فہرست ہیں۔علاوہ ازیں موجودہ اسرائیل فلسطین کے تنازع کو مدنظر رکھتے ہوئے فلسطین پینل ڈسکشن، فلسطین اکٹھ، اور مختلف سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔
یوتھ ایمپاورمنٹ خاص کر ویمن ایمپاورمنٹ کے حوالے سے بھی سیگمنٹ بھی منعقد کرا رہی ہے۔یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہم یوتھ ایمپاورمنٹ سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہونے والے جشن اقبال کے لئے بہت پرامید ہیں۔ یہ ایونٹ نہ صرف علامہ اقبال کے خیالات اور فلسفے کو فروغ دینے کا ایک موقع ہے، بلکہ یہ نوجوانوں کو اپنے تخلیقی پہلوؤں کو ظاہر کرنے کا بھی ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں کارآمد ثابت ہو گا۔
اس تین روزہ میگا ایونٹ میں 80 سے زائد سیشنز اور 200 سے زائد گیسٹس شرکت کریں گے۔ جشن اقبال میں شرکت کے لئے تمام افراد کو دعوت دی گئی ہے۔ یہ ایونٹ مکمل طور پر فیملی ایونٹ ہے۔ اس میں بچے، نوجوان، اور بزرگوں کی تفریح کا خاص اہتمام ہو گا جس میں شام غزل، مشاعرہ، مزاحیہ مشاعرہ اور صوفی نائٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے