آزاد کشمیر :دائود محمد عہدے سے فارغ ،خوشحال خان چیف سیکرٹری تعینات

وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان کو مقرر کیا گیا ہے۔

جمعرات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق داؤد محمد بڑیچ کو اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری کے طور پر اپنی نئی تعیناتی سے قبل خوشحال خان پاور ڈویژن میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر کام کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے