بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
بھارت کے اسٹار اسپنر روی چندرن ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کے ڈرا ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔38 سالہ ایشون نے 106 ٹیسٹ میچز میں 537 وکٹیں حاصل کیں ، وہ انیل کملے کی 619 وکٹوں بعد بھارت کیلیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔
ایشون کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ کیلیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ، ایڈیلیڈ میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ برسبین ٹیسٹ میں بھی انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔ایشون نے 116 ایک روزہ اور 65 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے، اور تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر 765 وکٹیں حاصل کیں ۔
بھارتی پچوں پر ایشون نے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، ٹیسٹ فارمیٹ میں انہوں نے اپنے آپ کو ایک بہترین آل راؤنڈر کے طور پر بھی خود کو منوایا ۔ ایشون نے ٹیسٹ کیرئیر میں 6 سنچریاں اسکور کیں۔
میڈیا سے گفتگو میں ایشون نے کہا کہ یہ میرا بین الاقوامی سطح پر بھارتی کرکٹ میں آخری دن ہو گا ۔ مجھے لگتا ہے کہ میرے اندر ابھی کرکٹ باقی ہے، لیکن میں اس کا اظہار کلب کرکٹ میں کرنا چاہتا ہوں۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے بتایا کہ انہوں نے ایشون کو ایڈیلیڈ کے پنک بال ٹیسٹ کے لیے رکنے پر آمادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد آفریدی ایک بار پھر نانا بن گئے، بیٹی اقصیٰ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایشون کی جذباتی انداز میں ویرات کوہلی کے ساتھ گلے ملنے کی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں۔ایشون نے 2010 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں ڈیبیو کے بعد انیل کمبلے کی ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والے خلا کو پر کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں