بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد عبوری حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔
عبوری حکومت کی جانب سے مختلف تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، عبوری حکومت نے شیخ مجیب الرحمان کا دیا گیا نعرہ ”جوئے بنگلہ“ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق اپیلیٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد جوئے بنگلہ کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا، عبوری حکومت نے بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں خوشگوار تبدیلی، براہ راست فضائی سفر کا پھر سے آغاز
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق جو نئے نوٹ بنگلہ دیش شائع کر رہا ہے ان میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں