یونان، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 40 لاپتا
یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کو یونان کےجنوبی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، 40 افراد لاپتا ہیں جبکہ 39 کو بچا لیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے ،کشتی کے لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
وزیرداخلہ محسن نقوی نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔
محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جرم ہے، مافیاکئی گھر اجاڑ چکا، انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف ایف آئی اے ملک گیر کارروائیاں کرے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں