وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اسٹور اور اسٹاف کم کرنے کی اجازت دیدی
وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی رپورٹ کابینہ کمیٹی میں پیش ،وفاقی کابینہ کے 11 اسٹریٹیجک فیصلوں پر تاحال عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی رپورٹ کابینہ کمیٹی میں پیش کی گئی جس میں وفاقی کابینہ کے 11 اسٹریٹیجک فیصلوں پر تاحال عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو قومی خزانے سے ادائیگی کے بغیر چلانے کی ہدایت کر تے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اسٹور اور اسٹاف کم کرنے کی اجازت دیدی ہے اور اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت کو پلان رائٹ سائزنگ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
کمیٹی میں پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کو قومی ریسرچ کونسل کے بجائے اپٹما کے حوالے کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔
کابینہ کمیٹی اجلاس میں وفاقی کابینہ کے 11 اسٹریٹیجک فیصلوں پر تاحال عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف بھی کیا گیا اور رپورٹس کے مطابق وزارت خزانہ ،صنعت و پیداوار، ہاوسنگ، پیٹرولیم اور پاور نے کابینہ کے فیصلوں پر تاحال عمل نہیں کیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں