قطر کا اسرائیل کی شام میں مداخلت پر اظہار مذمت

قطر نے شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے منگل کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل شام کی موجودہ صورتحال کا استحصال کر رہا ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے۔

اسرائیل نے شام کی سرحد کے اندر اپنی افواج داخل کیں اور دعویٰ کیا کہ ہتھیار دشمن کے ہاتھ میں جانے سے روکنے کیلیے فضائی حملے کیے جا رہے ہیں ۔ اسرائیل نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے کہ اس کی افواج دمشق کے جنوب مغربی علاقے میں داخل ہوئی ہیں۔قطری ترجمان ماجد الانصاری سے جب شام کے باغی گروپ حیات تحریر الشام سے کسی ممکنہ رابطے کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ تمام دروازے کھلے ہیں، تمام رابطہ چینلز کھلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شام سے 4000 ایرانی شہریوں کا انخلا

دمشق میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں۔ دارالحکومت میں بینک تین دن بعد دوبارہ کھل گئے ، دکانیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے