سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی اجارہ داری ختم، 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹی کو فروخت کی منظوری
وفاقی حکومت نے گیس کی خریداری کے حوالے سے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کی اجارہ داری ختم کر دی ہے، جس سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں تیل و گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ایکنک (Economic Coordination Committee) نے 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنے کے لیے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے، جسے ایک عرصے تک درآمدی لابی کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا رہا۔ آٹھ ماہ تک اس فریم ورک کی منظوری میں تاخیر کی گئی، لیکن وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کی مداخلت کے بعد بالاخر فریم ورک منظور کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نیپرا نے فی یونٹ کے بجلی کے نرخوں میں 20 پیسے اضافے کی منظوری دیدی
اس نئے فریم ورک کے نفاذ سے تیل و گیس کی کمپنیاں ڈرلنگ کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوں گی، اور اس پالیسی کے نتیجے میں گیس کے شعبے میں 900 ارب روپے کا گردشی قرضہ بھی ختم ہو سکے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں