جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں مارشل لا نافذ کرد یا
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے اچانک لائیو ٹی وی خطاب میں ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔ یہ خطاب ملک کے معروف چینل وائی ٹی این پر نشر کیا گیا ، جس میں صدر نے اس اقدام کو جمہوری اور آئینی نظام کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
صدر یون نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمانی عمل کو یرغمال بنا کر ملک کو بحران کی طرف دھکیل دیا ہے، جس پر یہ قدم اٹھانا پڑا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جمہوریہ کوریا کو شمالی کوریا کی کمیونسٹ قوتوں کے خطرے سے بچانے، عوام کی آزادی اور خوشحالی کو لوٹنے والے ملک دشمن عناصر کو ختم کرنے، اور آزاد آئینی نظام کے تحفظ کے لیے مارشل لا کا اعلان کرتا ہوں۔
صدر یون نے یہ وضاحت نہیں کی کہ مارشل لا کے تحت کن مخصوص اقدامات پر عمل کیا جائے گا۔ تاہم، انہوں نے اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے حالیہ اقدامات کا حوالہ دیا جس میں پارٹی نے اعلیٰ پراسیکیوٹرز کے خلاف مواخذے کی قرارداد پیش کی اور حکومتی بجٹ کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں