وزیراعظم آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ’’ون پلانٹ سمٹ فار واٹر‘‘ میں شرکت کریں گے، واٹر سمٹ سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے ہوگا، سمٹ کا مقصد آبی وسائل کے انتظام کیلئے مربوط بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دھرنوں میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے، پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور ذریعہ معاش پیدا کرنے کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے، وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں