شاہد آفریدی اور راشد لطیف کی پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل موقف کی حمایت

چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپنے مؤقف سے آگاہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پی س بی نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل کے میچز کسی تیسرے ملک میں نہیں کھیلے گا ۔

سابق کپتان شاہد آفریدی اور راشد لطیف نے چیمپئنز ٹرافی پر کہا کہ سیاست کو اسپورٹس لا کر بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو غیریقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے ، شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل سے متعلق دوٹوک موقف کی حمایت کرتا ہوں ، سیکورٹی خدشات کے باوجود پاکستان نے پانچ مرتبہ بھارت کا دورہ کیا ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ آئی سی سی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز انصاف پسندی کو برقرار رکھیں اور اپنی اتھارٹی منوائیں ۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی: نیوٹرل مقام کا فارمولا بنا تو بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، پاکستان ڈٹ گیا

راشد لطیف نے کہا کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو صاف صاف بتا دیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل کے علاوہ کوئی آپشن سامنے لائے، بھارت کا حکومتی خط پیش کیے بغیر چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کھیلنے سے انکار قبول نہیں ، جمعہ یقینی طور پر گیم چینجر ثابت ہوگا

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے