دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے چھوٹی خواتین کی لندن میں ملاقات
دنیا کی سب سے لمبی اور سب سے چھوٹی خواتین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے 20ویں سالانہ دن کے موقع پر لندن میں ملاقات کی ۔ ملاقات ایک ہوٹل میں چائے پر ہوئی۔
ترکی کی 27 سالہ ویب ڈیولپر ، رومیسا گیلگی اور بھارتی اداکارہ 30 سالہ جوتی امگے نے اس ملاقات کے دوران اپنی زندگی کے تجربات اور کہانیاں شیئر کیں۔
ترکی کی رومیسا گیلگی کا قد 215.16 سینٹی میٹر (7 فٹ 1 انچ) ہے اور وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے لمبی عورت کے طور پر درج ہیں ۔
جوتی امگے 68.8 سینٹی میٹر (2 فٹ 1 انچ) کے ساتھ دنیا کی سب سے چھوٹی عورت کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔
رومیسا نے ملاقات کے بعد کہا کہ جوتی سے پہلی بار ملنا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا۔ ہماری قد کی تفریق کی وجہ سے آنکھوں سے آنکھوں کا ملاپ مشکل تھا، لیکن یہ ملاقات بہت خوشگوار رہی۔

جوتی امگے نے کہا کہ میں عموماً اوپر دیکھ کر لوگوں کو مجھ سے زیادہ قد آور دیکھتی ہوں، لیکن آج اوپر دیکھ کر دنیا کی سب سے لمبی عورت کو دیکھنا خوشی کا باعث تھا۔ رومیسا بہت خوش اخلاق ہیں، اور ان سے بات کرتے ہوئے بہت سکون محسوس ہوا۔

رومیسا گیلگی کو ایک نایاب بیماری، ویور سنڈروم، لاحق ہے جو تیز جسمانی بڑھوتری اور ہڈیوں کی بناوٹ میں مسائل کا باعث بنتی ہے ۔ یہ بیماری دنیا بھر میں صرف 27 افراد میں تشخیص ہوئی ہے ،۔ رومیسا وہیل چیئر استعمال کرتی ہیں اور محدود وقت کے لیے واکر کے ذریعے کھڑی ہو سکتی ہیں، لیکن ان کا عزم ان کی جسمانی مشکلات پر غالب رہتا ہے۔
جوتی امگے نے امریکی ٹی وی سیریز میں ما پیٹائٹ کا کردار ادا کیا۔ وہ ایچونڈروپلیسیا کی بیماری کا شکار ہیں جس کے باعث ان کا قد کم ہے۔
دنیا کا مہنگا ترین زمرد ڈھائی ارب روپے میں نیلام
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں