مزاحمت کی علامت ،حماس کے سربراہ اسماعیل ہینہ اسرائیل کے میزائل حملے میں شہید
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں اسرائیلی میزائل حملے میں شہید ہو گئے ،پاسدران انقلاب اور حماس نے شہادت کی تصدیق کر دی ۔ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، اسرائیل نے ان کی قیام گاہ پر میزائل حملہ کرکے شہید کر دیا۔
حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہو گیا ، تہران کے اعلیٰ عہدے دار کے مطابق حملے کی تحقیقات کے نتائج جلد سامنے لائے جائیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران میں ایک میزائل فائر کیا گیا، تہران کے قلب میں میزائل وہاں فائر کیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں