آئی سی سی کو قانونی چار جوئی کا خطرہ
آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر ڈیڈلاک برقرار ہے ۔ براڈ کاسٹرز شیڈول فائنل نہ ہونے پر تذبذب کا شکار ہو گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیس نومبر تک شیڈول کا اعلان نہ ہوا تو آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہو سکتا ہے۔۔ آئی سی سی ایونٹ سے نوے روز قبل شیڈول کا اعلان کرنے کا مجاز ہے۔ کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل مارکیٹنگ کے لئے کم از کم انتا وقت درکار ہوتا ہے۔
بیس نومبر تک اعلان نہ کیا تو آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ پاکستان کے ٹھوس موقف کے سامنے آئی سی سی اور بی سی سی آئی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔ آئی سی سی نے موجودہ صورتحال پر بورڈ ممبرز سے مشاورت شروع کردی۔
آئی سی سی نے ڈزنی اسٹار کو دو ہزار ستائیس تک کے میڈیا رائٹس تین بلین ڈالر میں فروخت کر رکھے ہیں ۔ براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے یقین دہانی مانگی تھی کہ میگا ایونٹس میں کم سے کم چار پاک بھارت میچز ضرور ہوں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں