کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کا بلوچوں پر ایک بار پھر بزدلانہ وار
کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرنے والے بلوچ مسافروں کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا گیا ۔
دھماکے میں24 معصوم شہری شہید اور 40سے زائد شدید زخمی ہوئے۔ یہ وہ مقامی افراد تھے جو روزمرہ زندگی کے معمولات کے تحت سفر کر رہے تھے۔

ترجمان بلوچ لبریشن آرمی جیئند بلوچ کے مطابق یہ حملہ بی ایل اے کے فدائی یونٹ مجیڈ بریگیڈ نے کیا۔
یہ حملہ نہ صرف بلوچستان کے مقامی شہریوں کے لیے افسوسناک ہے بلکہ اس بات کا غماز ہے کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے جھوٹے مقاصد کے تحت بے گناہ انسانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی جانب سے ایسے حملے، جو بے گناہ بلوچ عوام کو نشانہ بناتے ہیں، نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ان کی شدت پسندی نے تمام بلوچوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔
کمشنرکوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے تصدیق کی ہے کہ ریلوے اسٹیشن پردھماکا خودکش تھا، خودکش بمبار سامان کےساتھ ریلوےاسٹیشن میں داخل ہوا، ایسےکسی شخص کو روکنا مشکل ہوتاہےجو خودکش حملےکے لیےآئے۔

دوسری جانب سول اسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر نور اللہ کے مطابق اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، طبی امداد کے لیے اضافی ڈاکٹرز اور عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں