دہشتگردی کیخلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے، محسن نقوی
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ انہوں نے وانا میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکار عثمان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی قربانیوں کو سلیوٹ کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ یہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں