ایشیا کپ 2025 کا مجوزہ میزبان بھارت ہوگا، اے سی سی کا اعلان
ایشیاکپ کے مینز، ویمنز ، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیاگیا جس کے تحت 2025 ایشیاکپ کا میزبان ملک مجوزہ طور پر بھارت ہو گا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیے کے مطابق ایشیاکپ مینز، ویمنز ، انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹورنامنٹس کا اعلان کردیا،مینز ایشیاکپ کا اگلا ایڈیشن ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائےگا اور مجوزہ طور پر میزبانی بھارت کو دی گئی جب کہ مینز 2027 ایشیا کپ مجوزہ طور پر بنگلا دیش میں کھیلا جائےگا جو ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائےگا۔
2026 کا ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی طرز پر ا جب کہ انڈر 19 ایشیاکپ کے 2024 سے2027 تک چاروں ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ایشیاکپ کے شیڈول اور وینیوز ابھی حتمی نہیں ہیں، ایشیا کپ کے تمام ٹورنامنٹس کی میزبانی یا شیڈول کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں