سویڈن کے تاریخی جنگی جہاز کی کہانی
اسٹاک ہوم میں 17ویں صدی کے منفرد جنگی جہاز واسا کو محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اپنے پہلے ہی بحری سفر کے دوران واسا ڈوب گیا تھا ۔ 1961 میں جہاز کو سمندر کی گہرائیوں سے نکالا گیا اور اسٹاک ہوم کے میوزیم میں عوامی نمائش کے لئے رکھا گیا ۔61 میٹر لمبا اور دو ڈیکوں پر 64 توپوں سے مسلح یہ جہاز سویڈن کی سلطنت کا فخر تھا۔ یہ جنگی بحری جہاز 10 اگست 1628 کو اسٹاک ہوم میں شاہی محل کے قریب ڈوبا۔
جب اس جہاز کو سویڈن کی بحریہ کے غوطہ خور پانی سے سطح سمندر پر لائے تو یہ جہاز بہترین حالت میں تھامضبوط بلوط کی لکڑی سے بنے واسا کی حالت کی میں لگی لکڑیوں کی حالت اب کمزور ہو گئی ہے ۔ جہاز میں معمولی حرکات نے میوزیم میں موجود اس کے سہاروں کو نقصان پہنچانے کا خطرہ پیدا کردیا ہے۔اس مسئلے کے حل کے لئے رواں سال اپریل میں ایک نئے سہارے کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا، جس میں 27 اسٹیل کریڈلز اور کیلی کے نیچے ایک جوڑ شامل ہو گا ۔
جہاز کے اندر ایک اسٹیل ڈھانچہ بھی تعمیر کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا وزن بہتر طریقے سے برداشت کرسکے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر میگنس اولوفسن نے بتایا کہ 1960 کی دہائی میں نصب کردہ سہارے جہاز کے ڈھانچے کے مطابق نہیں ہیں ، جس کی وجہ سے معمولی حرکتیں جہاز کو نقصان پہنچا رہی ہیں ۔ یہ جہاز دنیا کے لئے ایک خزانہ ہے۔”جہاز کو محفوظ کرنے کا منصوبہ 2028 تک مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ 2028 میں ہی واسا کی لانچنگ کے 400 سال مکمل ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں