عمران کو جیل میں سہولیات نہ ملنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی،درخواست بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی جانب سے دائر کی گئی،نورین نیازی نے سلمان اکرم راجہ، علی بخاری، شعیب شاہین کے ذریعے درخواست دائر کی۔

رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کردی،نورین نیازی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں  منگل 29 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،جسٹس ارباب طاہر کل نورین نیازی کی درخواست پر سماعت کرینگے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے