تھائی لینڈ کے بادشاہ کی شاہی کشتیوں پر 72ویں سالگرہ

تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لونگ کورن نے اپنی 72ویں سالگرہ کے موقع پر چاؤ پھریا دریا پر شاندار شاہی کشتیوں کی تقریب میں شرکت کی۔ بینکاک میں ہونے والی تقریب میں ملکہ سوتھیدا بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ دریا کے کناروں کو بھی شاندار انداز میں سجایا گیا ۔پچاس سے زائد شاہی کشتیوں کو پانچ قطاروں میں ترتیب دیا گیا ۔ کشتیوں کو 2,200 ملاحوں نے 1,200 میٹر لمبی قطار میں چلایا ۔ تقریب کے دوران، روایتی شاہی کشتیوں میں بادشاہ کیلیے خصوصی موسیقی بھی بجائی گئی۔

جس سے تھائی روایات اور ثقافت کی عکاسی ہوتی ہے۔سالانہ کتھین کے موقع پر ہونے والی اس تقریب میں میں بادشاہ نے بدھ مت کے راہبوں کو مخصوص روایتی لباس پیش کیا۔

یہ عمل شاہی خاندان کی مذہبی عقیدت اور تھائی مذہبی روایات کی پیروی کا اظہار کرتا ہے۔دنیا بھر سے آئے سیاحوں نے تقریب دیکھی ، عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شاہی خاندان کو مبارکباد پیش کی، یہ تقریب بادشاہ اور شاہی خاندان کی تھائی عوام کے ساتھ مضبوط تعلق کی یاد دہانی ہے، جو مذہبی عقیدت اور ثقافتی اقدار کو تقویت دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے