پارلیمنٹیرینز کو مفت بجلی کا معاملہ،وزارت توانائی کے خلاف تحریک استحقاق جمع
وزارت توانائی کی جانب سے پارلیمنٹیرینز کو مفت یونٹ ملنے کی تردید نہ کرنے پر حکومتی اوراپوزیشن ارکان نے وزارت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔
ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا اور شکوہ کیا کہ ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی دیتے ہیں۔ارکان اسمبلی کا کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے، وزارت توانائی کی اس مہم پر خاموشی مجرمانہ ہے۔وزارت توانائی کو فوری فیک نیوز کی تردید کرنا چاہیے تھی۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے تردید نہ کرنے پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے وزارت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔سپیکر ایاز صادق نے ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ ارکان کی عزت و توقیر پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہاؤس کا کسٹوڈین ہوں، ارکان کی عزت میں اضافہ یقینی بناؤں گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں