جنوبی افریقا نے 10 سال بعد ایشیا میں ٹیسٹ میچ جیت لیا
میرپور میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی ۔ میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں صرف 106 بنائے ۔۔۔۔۔ جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 308 رنز بناکر 202 رنز کی برتری حاصل کی،،بنگلادیش کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 307 رنز بنا کر جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا ،، مہمان ٹیم نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ،، 2 میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی
جنوبی افریقا نے ایشیا میں اپنی مسلسل شکست کا سلسلہ ختم کردیا ۔مسلسل 14 میچز کے بعد پہلی بار ایشیائی کنڈیشنز میں ٹیسٹ میچ اپنے نام کیا ،، جنوبی افریقا نے دس سال میں پاکستان اور، بھارت کے خلاف بھی میچز کھیلے لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی ۔۔ 16 سال بعد یہ جنوبی افریقا کی بنگلادیش میں پہلی ٹیسٹ جیت ہے۔۔
جیت کے ساتھ جنوبی افریقا نے ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں رسائی کے امکانات کو برقرار رکھا ہے۔۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں