زراعت میں انقلابی تبدیلی،بیٹری سے چلنے والا ایک منفرد ٹریکٹر تیار
بیٹری سے چلنے والا ٹریکٹر زراعت میں ایک نایاب ایجاد ہے ۔ بڑے ٹریکٹر بنانے والے ادارے اب تک الیکٹرانک طور پر چلنے والے ٹریکٹر مارکیٹ میں لانے میں اب تک کامیاب نہیں ہو سکیں۔ لیکن جرمنی میں بائرز برادرز نے بیٹری سے چلنے والے ٹریکٹر "تادوس” تیار کر لیا ۔ بیٹری سے چلنے والے ٹریکٹر کا مقصد زراعت میں لاگت کو نمایاں طور پر کم کرنا ہے ۔ یہ ٹریکٹر فی الحال بویریا کے ایک فارم میں تجرباتی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

یک سال سے اپنے ڈیری فارم پر بیٹری سے چلنے والے ٹریکٹر کو استعمال کرنے والے فرانز نے کہا کہ میرے خیال میں اس کے فوائد نقصانات سے کہیں زیادہ ہیں ۔ سب سے بڑا فائدہ لاگت میں کمی ہے، کیونکہ ہمیں اب ڈیزل خریدنے کی ضرورت نہیں اور ہم اپنی پی وی سسٹمز سے درکار بجلی خود پیدا کر سکتے ہیں۔اگر سب کچھ ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ بائرز نے منصوبہ بنایا ہے، تو یہ ای-ٹریکٹر 2025 کے آخر تک محدود تعداد میں پیداوار کے لیے تیار ہو جائے گا۔

ایرواسپیس انجینئر تھادیوس بائر کا کہنا ہے کہ یہ ٹریکٹر ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ اقتصادی لحاظ سے بھی فائدہ مند ہے۔ ان کا کہنا ہے یہ ٹریکٹر مکمل طور پر ایک روایتی ٹریکٹر کی جگہ لے سکتا ہے ۔ بائر مقامی طور پر پیدا ہونے والی بجلی کو اس ٹریکٹر کیلیے استعمال کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ ان کے مطابق بیٹری سے چلنے والے ٹریکٹر کا خرچہ ڈیزل سے پانچ گنا کم ہے ۔جوہانا بائر نے کہا کہ ای-ٹریکٹر کی ابتدائی خریداری کی لاگت تقریباً 35 فیصد زیادہ ہوگی ۔
ای-ٹریکٹر ایک چارج پر پانچ سے دس گھنٹے تک کام کر سکتا ہے، لیکن یہ بہت بھاری مشینری کے ساتھ انتہائی سخت کام کے لیے موزوں نہیں ہے۔اس ٹریکٹر دو بیٹریاں لگی ہیں ، جب ٹریکٹر استعمال میں نہ ہو تو یہ بیٹریاں بجلی کی اسٹوریج کیلیے بھی استعمال ہو سکتی ہیں ۔ جو کھیتی باڑی سے متعلق دیگر مشینری کو چلانے کیلیے استعمال ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں