پارٹی رہنماؤں نے ملکر عمران خان کو آگ میں دھکیل دیا،فیصل واوڈا
اسلام آباد: سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے ملکر عمران خان کو آگ میں دھکیل دیا۔
سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پہلےدھرنا پھرعلی امین گنڈا پورغائب ہوگئے، پی ٹی آئی کی میجورٹی حکومت کےساتھ ہے۔انہوں کہا کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی سے منافقت کر رہے ہیں، سب نےملکر بانی پی ٹی آئی کو آگ میں دھکیل دیا، میرے خیال میں عمران خان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پابندی لگوائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے یہ بک چکےہیں، عمران خان کی 27 اکتوبر تک جیل میں ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی بہنیں مخلص ہیں۔
فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی جیل سےرہا ہو جائیں گی، بشریٰ بی بی سوفیصد ڈیل کے نیتجے باہر آ رہی ہیں، یہ سب پلان کا حصہ ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں