امریکی سینیٹ : پاک چین مخالف بِل ، پاکستانی امداد روکنے کی تجویز

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن رکن کی جانب سے پاکستان اور چین مخالف بل پیش کردیا گیا، پاکستان کی امداد روکنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

امریکی سینیٹ میں ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے بل پیش کیا جس میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا ہے۔

بل میں بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں کی طرح کے برتاؤ پر زور دیا گیا ہے۔ رکن کانگریس کی جانب سے پیش کیے گئے بل میں بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے اور کانگریس کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی۔

بِل میں نئی دہلی کے ساتھ واشنگٹن کے اسٹریٹیجک سفارتی، اقتصادی اور فوجی تعلقات میں اضافے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ بل منظور ہونے کی صورت میں پاکستان پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسلام آباد اور واشنگٹن اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے