نواز شریف آج سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے، صدر زرداری بھی لاہور پہنچ گئے

 

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن )کے صدر نواز شریف آج اہم سیاسی قیادت کو عشائیہ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی عشائیے میں شریک ہوں گے، وہ ایس سی او کے اجلاس کے بعد لاہور پہنچیں گے۔
نے ذرائع کے مطابق عشائیے میں شرکت کے لیے صدر آصف علی زرداری بھی لاہور پہنچ گئے ہیں، ان کے ساتھ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی عشائیے میں شریک ہوں گے۔
جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ترجمان جے یو آئی پنجاب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی آج نواز شریف سے پہلے ہی ملاقات طے ہے۔ ملاقات میں آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے